اہم خبریں

خشک سالی،ڈیمز سو کھتے جا رہے ہیں،راولپنڈی میں کربلا کا منظر،ایمرجنسی نافذ، قلیل بارشوں کی پیشین گوئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئی تو پانی کا مسلہ سنگین ہوگا، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ گھر کے فرش اور گاڑیاں دھونے پر مقدمات اور جرمانے کئے جایئنگے۔

راولپنڈی کے شہری ہو جائیں تیار، طویل خشک سالی کے باعث راولپنڈی شہر میں ڈور آوٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے گھروں کے فرش اور گاڑیاں دھونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ، راولپنڈی شہر کو یومیہ 68 ملین گیلن پانی درکار جبکہ راول ڈیم، خانپور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے صرف 51 ملین گیلن ہی شہر کی ضرورت کیلئے دستیاب ہے ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہیکہ آبادی میں مسلسل اضافے اور کمرشل سرگرمیوں کے باعث پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے

پینے کے صاف پانی کی فراہمی مشکل ہوتی جارہی ہے خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے زیر زمین پانی کا لیول سات سو فٹ نیچے چلا گیا اس لئے شہری واسا کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، جبکہ دوسری جانب راولپنڈی کے شہریوں کا کہنا ہیکہ پینے کے صاف پانی کے حصول کے واحد ذریعے فلٹریشن پلانٹس کی بھی بروقت صفائی اور مرمت نہ ہونے کے باعث وہ صاف پانی سے محروم ہیں اور اس کا زمہ دار واسا کو ٹھہرایا ہے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس سے شہر میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پانی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کیلئے واسا کی جانب سے شہریوں کے چالان اور مقدمات بھی درج کئے جائینگے

مزیدپڑھیں :عوامی تائید سے محروم سیاسی ٹولہ حقیقی سیاست اور عوام کی منشا سے بری طرح گھبرایا ہوا ہے،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں