اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اینٹی گریٹیڈ ہیلتھ پروگرام کے 4500 سے زائد ملازمین کی 3ماہ کی بند تنخواہوں دینے کافیصلہ ۔ مشیرصحت احتشام علی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 440 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
پشاور:تمام ملازمین کو رمضان سے پہلے تنخواہیں مل جائیں گی۔ متعلقہ حکام کو ادائیگیاں جلد از جلد ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی ہدایت ۔ پشاور: کسی بھی ملازم کی تنخواہ بند نہیں ہوگی،
تمام پروجیکٹس کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔
پشاور:جو ڈلیور نہیں کر سکتااس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ آئندہ ترقیاتی پروگرام میں صرف عوامی مفاد کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی تمام یونین نے کل ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا