اہم خبریں

پاکستان آج بھی لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے، وفا قی وزیر سیفران امیر مقام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔ قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی غیر ملکی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ وفا قی وزیر سیفران امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا دنیا کے کسی ملک میں 30لاکھ مہاجرین آباد نہیں ۔

پاکستان آج بھی لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے۔ ایسا ماحول بنادینا چاہیے کہ سب افغانی اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ دنیا بھر میں غیر قانونی باشندوں سے متعلق قوانین موجود ہیں۔ عالمی برادری افغان مہاجرین سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ کچھ لوگ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فاصلے پیدا کرناچاہتے ہیں

مزیدپڑھیں :کسی کو ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

متعلقہ خبریں