اہم خبریں

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری،بڑی رعایت مل گئی

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے تحت عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سندھ کابینہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے یونیورسٹی ترمیمی بل پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اس بل کی منظوری دے دی۔ اس بل کے تحت، سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے سرکاری ملازمت کی عمر کی حد 28 سال تھی، جو اب بڑھا کر 33 سال کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا، تاہم یہ فیصلہ سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کو سندھ میں سرکاری عہدے حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں