اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ 5ڈویژن بینچ جبکہ 11سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کریں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان منگل سے کیسز کی سماعت کرے گا ۔
تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ۔
چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا ۔ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بینچ و لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا ۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ :عوامی مقامات پر شیشہ نوشی ، چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب

متعلقہ خبریں