اہم خبریں

پاکستان میں انٹرنیشنل غیرقانونی سمز، جانئے کون سے ملک کی زیادہ استعمال ہو تی ہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز نے بتایا کہ انٹرنیشنل غیرقانونی سمز کااستعمال بڑھتا جارہاہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ برطانیہ کی غیرقانونی سمز استعمال ہورہی ہیں۔
انگلینڈ کے سمز بڑی آسانی سے مارکیٹ میں مل جاتی ہیں ۔ سائبر کرائم ایک ٹیکنیکل فیلڈ ہے۔ سائبرکرائمزکے نئے رحجانات کے مطابق ان سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔ بین الاقوامی سمز کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔
مارکیٹ میں بلاروک ٹوک دوسرے ممالک کی سمز دستیاب ہیں۔ سوشل میڈیا پر نئے طریقوں سے لوگوں کو ہراساں کیاجارہاہے۔ جرائم پیشہ افراد نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے انٹرنیشنل سمز کااستعمال شروع کردیا ہے۔
انگلینڈ کی سمز مارکیٹ میں باآسانی دستیاب اور سستی ہیں۔ انٹرنیشنل سمز کیلئے شناخت مانگی جاتی ہے اور نہ کوئی سخت شرط ہے۔ انٹرنیشنل سمز لانے اور چلانے والوں کےخلاف کارروائی کاآغاز کیا ہے۔
کریک ڈاؤن کے دوران 44لوگوں کو گرفتار کیاہے۔
گرفتار افراد سے 8ہزار انٹرنیشنل سمز برآمد کی ہیں۔ فنانشل فراڈ کے کیسز میں بھی انٹرنیشنل سمز استعمال ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں :سوویت افواج کے انخلاء کے 36 سال مکمل،کل بروزہفتہ افغانستان میں تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں