اہم خبریں

سیہون: کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

سہیون شریف( اے بی این نیوز) سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی ۔۔

، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

پاکستان کا ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں