اسلام آباد(اے بی این نیوز)ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے درہ پاکستان کے دوران دفاعی تعاون پر اتفاق کیاگیا، پاکستان نے ترکیہ حکومت سے جدید ڈرون طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک ترکیہ ہائی لیول اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے پہلے نو گروپ تھے جو بڑھا کر 11کر دیئے گئے
اسی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے تحت پاک بحریہ کیلیے 4 جہازوں کی خریداری کی گئی تھی۔ترکیہ کے صدرطیب اردوان کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ایک گھنٹے کی علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے۔
اس ملاقات میں دفاعی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کی گئیں، ملاقات میں ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے پاکستان کو بھی مستفید کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور پاکستان نے زور دیا کہ پاکستان کو بھی ڈرون طیارے فراہم کیے جائیں۔صدرپاکستان کے عشائیہ میں وزیراعظم شہبازشریف اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔
ہرنائی، کان کنوں کی گاڑی میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی