اہم خبریں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، کے پی کے میں بھی اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عادل اکبر خان، سینئر جوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات۔ سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 21 کے عادل اکبر خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر نیلوفر حفیظ جوائنٹ سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات۔ او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کاشف گلزار جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات۔
جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کامران احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

جوائنٹ سیکرٹری ریاست و سرحدی امور ڈویژن عذرا جمالی کا تبادلہ۔ اسلام آباد: عذرا جمالی جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداور ڈویژن تعینات۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں تعینات افسران کے تقرر و تبادلے۔

تقرر کے منتظر، حسیب شہباز امین سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات۔ سیکشن افسر عامر شفیق کا پارلیمانی اُمور سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ منسوخ۔ سیکشن افسر محمد معتصم باللہ کا نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن تبادلہ۔

سیکشن افسر پارلیمانی اُمور ڈویژن ذیشان رضا زیدی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت ندیم اسلم چوہدری کا تبادلہ۔

ندیم اسلم چوہدری سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات۔ شہاب علی شاہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت تعینات،۔ گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ بلوچستان حکومت میں تعینات تھے، نوٹیفکیشن

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ رحیم حیات قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ رحیم حیات قریشی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں