اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5مختلف کارروائیاں،13خوارج ہلاک

پشاور ( اے بی این نیوز    )خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5مختلف کارروائیاں،13خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن،5خوارج ہلاک۔
لکی مروت میں 2اور ضلع خیبر میں ایک خارجی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اورخوارج میں جھڑپ،5خوار ج ہلاک۔ ہلاک خوارج میں شاہ گل عرف روحانی شامل۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خوا میں 5 مُختلف کاروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف مختلف مقامات پر کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔

وزیرِ اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرِ ستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں میں مجموعی طور پر 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں