لاہور ( اے بی این نیوز )رمضان شوگر ملز کیس،شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جج اینٹی کرپشن عدالت محمداقبال ڈوگر نے 12صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا
کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں۔
شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہوگا۔ مدعی کے مطابق اس نے نیب کوکوئی درخواست نہیں دی۔
شہبازشریف کبھی رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹر نہیں رہے۔
کسی گواہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف گواہی بھی نہیں دی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو رمضان شوگر ملز کرپشن کیس سے بری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، وزیراعظم کو بھجوا دوں گا،آرمی چیف