اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے،وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط کل تک لازمی جمع کرائیں۔
عازمینِ حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عازمین حج قربانی، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کرا سکتے ہیں۔ حج 2024 میں بچت کے پونے 5ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دیں۔ گزشتہ سال کے حجاج متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں :قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کا پہلا بڑا حکم