اہم خبریں

انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق جج انتقال کر گئے

لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان کے سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) عظمت سعید کا انتقال لاہور میں ہوگیا۔ ان کی وفات پر ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جسٹس (ر) عظمت سعید نے پانامہ کیس کو سننے والے بنچ کا حصہ بن کر اہم تاریخی فیصلوں میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کے فیصلوں نے ملکی سیاست اور عدلیہ پر گہرا اثر ڈالا۔ وہ براڈشیٹ کمیشن کے بھی سربراہ رہے، جس نے اہم تحقیقات کیں اور پاکستان کے قومی مفاد کے لیے اہم کام کیا۔

ان کے انتقال پر قانون دانوں، سیاسی شخصیات اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں