اہم خبریں

سوشل میڈیا پرزیر گردش مواد، ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جرمن قونصل خانے نے ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا زیر گردش مواد کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جرمن قونصل خانے کراچی نے گوگل سرچ انجن پر فیک آئی ڈی فون نمبرز کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا۔قونصل خانے کی سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر تردید کی کہ گوگل سرچ انجن پر فون نمبرز اور جعلی آئی ڈی بنائی گئی ہے۔

جرمن قونصلیٹ

جرمن قونصلیٹ نے سوشل میڈیا گوگل پر ویزا خدمات کے حوالے سے زیر گردش مواد کی تردید کرتے ہوئے کہا ویزا درخواستوں کے لئے اپائنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔جرمن قونصلیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ وہ قونصل خانے کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نمبرز پر رابطہ کریں اور کسی بھی جعل ساز سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔

پاکستانی زمیندار کی جانب سے راکھی ساونت کےمفتی عبدالقوی سےشادی کرنے پر ایک منفرد اور انوکھی پیشکش

متعلقہ خبریں