اہم خبریں

وزارت ہوابازی کو ختم کرکے وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے وزارت ہوابازی کو بطور علیحدہ وزارت ختم کرتے ہوئے وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت دفاع نے کابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پر عمل درآمد مکمل کر لیا ہے۔ وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کے حوالے سے مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھیج دیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ کابینہ نے 14 جنوری 2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے 4 فروری 2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔ مراسلے کے مطابق اب ہوابازی سے متعلق تمام امور کے لیے وزارت دفاع سے رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں