اہم خبریں

نابالغ بیٹے کی بازیابی کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاوالدسےفوری بازیابی کاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری تک بچے کو والد کے حوالے کر کے عدالت میں پیش کرے۔

جسٹس راجہ انعام منہاس نے اس درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا اور مکان کئی دنوں سے بند تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق، درخواست گزار نے کہا کہ بچے کا والد اپنے بھائی مختار احمد سے رابطے میں ہے، جو اسلام آباد کے سیکٹر F-8/4 میں رہائش پذیر ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ مختار احمد کی مدد سے بچے کو بازیاب کرے اور 19 فروری کو عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں