اہم خبریں

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل مریا نو2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو گروسی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان طویل تعاون کی ایک تاریخ ہے، ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران رافیل مریانو اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیمینارز میں شرکت اور جوہری توانائی پیدا کرنے والی سائٹ کا دورہ کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

متعلقہ خبریں