اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کو پتہ ہے اس ملک میں کیا ہورہاہے۔ آئی ایم ایف وفد حقائق جاننے کی کوشش ضرور کریں گے۔
ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےانہوں نے کہا کہ
ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کو نقصان پہنچے۔
زمان پارک میں آئی ایم ایف وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا فنڈ ضروردیں لیکن فیئر الیکشن کو ضرور دیکھیں۔ ملک میں جمہوریت ہائی جیک ہوچکی ہے۔
ملک میں اس وقت عدلیہ کی خودمختاری نظر نہیں آرہی۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کو رول آف لا سے متعلق کوئی خدشات نہیں۔ آئی ایم ایف مشن 26ویں آئینی ترمیم کو دیکھنے نہیں آیا۔ آئی سی سی کی طرح آئی ایم ایف کو بھی ہم مطمئن کریں گے۔
مزید پڑھیں :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دنیا بھر میں پھر بے عزتی،جانئے کس ملک کے سربراہ نے بے عزت کیا