اہم خبریں

آسمان کانپا نہ زمین پھٹی،31 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، راشد شفیق بیوی سمیت گرفتار

راولپنڈی (اے بی این نیوز       ) 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے سفاکی کا معاملہ ۔ تھانہ کے علاقے اصغر مال کے علاقے میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء پر پر بد ترین تشدد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اقراء بی بی راشد شفیق کے گھر ملازمہ تھی معمولی غلطی پر اسے سفاک میاں بیوی آہنی راڈ سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ اقراء کی حالت تشویشناک ہونے ہے اسے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق
تشدد سے جسم کے مختلف حصوں میں فیکچر آئے ہیں ۔ سر پر گہرے زخموں کے نشانات ہیں ۔ تشدد سے ہاتھ پاؤں مڑ گئے حالت تشویشناک ہے ۔ اقراء ہو ہر ممکن طبی امداد دیکر اسکی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سفاک ملزمان نے تشدد کے بعد واقع چھپانے کے لیے اسے تین روز تک طبی امداد کے بغیر گھر پر رکھا۔ حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوئے۔ واقع پر سی پی او نے خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ راولپنڈی بیورو ٹیم بھی تشدد کی شکار بچی سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچ گئی ۔تھانہ بنی کی حدود میں پیش آنے والا تشدد کا واقعہ 4 دن قبل پیش آیا، حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر 12 سالہ اقراء کو آج اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی پر تشدد کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی، متاثرہ بچی کے والد کی وفات ہو چکی ہے،
ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، بچی پر تشدد کے وقوعہ پر سی پی او راولپنڈی نے بھی نوٹس لے لیا، ایس پی راول سے رپورٹ طلب، ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا راولپنڈی میں کمسن گھریلو ملاذمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو متاثرہ بچی سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بچی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہے، مالکان نے بچی کو تقریباً 12 دن تک تشدد کا نشانہ بنایا اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں لیا جائیگا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو, ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا راولپنڈی کے علاقہ بنی میں کمسن گھریلو ملاذمہ اقرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کی تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ سے ملاقات ۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ

راولپنڈی میں 13سالہ کمسن گھریلو ملازمہ اقراء پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ مالکان کی جانب سے کمسن گھریلو ملازمہ کو تقریباً 12 دن سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ کمسن گھریلو ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تحویل میں لیا جائے گا۔
تشدد کا شکار کمسن بچی کو بیورو کی جانب سے ہرممکن معاونت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ جاری ،ایف پی ایس سی کو نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں