اسلام آباد (اے بی این نیوز )جسٹس گل حسن اورنگزیب اسلام آ با د ہا ئی کو رٹ کے لیے چیف جسٹس کے امیدوار ہو ں گے ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وا ضح کر دیا ۔ صحا فیوں کو بر یفنگ میں کہامیں نے جوڈیشل کمیشن میں ہاتھ اُٹھایا مجھے میاں گل حسن اورنگزیب چاہیے ۔کیونکہ میں نے سپریم کورٹ چلانی ہے ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ۔ ججز نے آئین پاکستان کا حلف اُٹھا رکھا ہوتا ہے ۔
سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ آف پاکستان تک آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ۔ خط مجھے بہت آتے ہیں ۔ ۔ مجھے وزیراعظم کے خطوط بھی آتے ہیں ۔ خط میں آئی ایم ایف کے وفد کے بارے میں تحفظات سے اگاہ کیا گیا تھا ۔ میں نے اٹارنی جنرل کی وساطت سے انھیں پیغام بھجوایا کہ میں خط کا جواب نہیں دوں گا ۔بانی پی ٹی آئی کا خط وصول کر لیا ۔ میں نے کل اُس پر جواب دیا ہے بانی پی ٹی آئی نے خط میں جو سوالات اُٹھائے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سب سے اچھی چیز لگی کہ انھوں نے یو ایس بی میں ثبوت دیئے۔ خط آ ئینی کمیٹی کو بھجو د دیا ہے ۔ جو ڈ یشل کمیشن سے ججز اور بیر سٹر گو ہر با ئیکا ٹ نہ کر تے تو مزید اچھے نتا ئج ہو تے ۔
مزید پڑھیں :قندوز میں افغان بینک کے باہر خودکش دھماکہ ، طالبان کمانڈر سمیت 25 ہلاک