اہم خبریں

شریف خاندان کی سیاست ختم ہوتی نظرآرہی ہے ،سینئرسیاستدان محمد زبیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سینئرسیاستدان محمدزبیر نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوریت ہے تو خط لکھنا کوئی مسئلہ نہیں،پاکستان میں سیاست بانی پی ٹی آئی کے اردگرد گھوم رہی ہے۔
صبح وشام سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پربانی کے خلاف یاحق میں بات کی جاتی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
جس طرح ملک میں قانون سازی ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ فارم 47حاصل کرنے میں موجودہ حکومت نے بڑی محنت کی۔ اس وقت ملک میں کوئی آئین نظر نہیں آرہی ،
مسلم لیگ ن دوبارہ اٹھے گی لیکن شریف خاندان کی سیاست نہیں رہے گی۔ شریف خاندان کی سیاست ختم ہوتی نظرآرہی ہے۔ شہبازشریف کے ساتھ کوئی اختیار نہیں ۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا پارٹی کے حوالے سے اہم تریں فیصلہ،جا نئے کس کس کا نکال دیاجا ئیگا،آرمی چیف کے نام تیسرے خط کی تیاری

متعلقہ خبریں