پشاور ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں ہمارے خطے میں امن نہیں۔ قومی جرگے میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔
ہم جرگوں کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ 12سال سے تسلسل کیساتھ آپ کے جرگوں میں شریک ہورہا ہوں۔ قبائلیوں کو اپنا سیاسی فیصلہ کرنے کا حق دینے کی ہمیشہ بات کی ہے۔
ہم قبائلیوں کے حق کے لئے ریفرنڈم کرانے کامطالبہ کرتے رہے ہیں۔
ہمارا آئین بھی اسلام کا تقاضا کرتا ہے اس لئے ہم بھی اسلام کی بات کرتے ہیں۔ آج ہمارے حکمران امریکا اور مغرب کے غلام اور پیروکار ہیں۔ امریکا کہتا ہے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں آباد کرے۔ امریکا پھر غور کررہا ہے افغانستان میں جنگ چھیڑی جائے۔
مزید پڑھیں :9مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا کیس،شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹریاسمین راشد سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد