اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائنز کیلئے وزارت مذہبی امور کی سخت ہدایات۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ بغیر پولیو ویکسین کے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
زائرین4 ہفتے پہلےپولیو ویکسی نیشن کروا کرسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ پولیو ویکسین 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے، سختی سے عمل درآمد کی ہدایت۔ شرائط پر عمل نہ کرنے والے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
تمام ادارے پولیو ویکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل کرائیں۔ شرائط کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں :جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس منصور شاہ، جسٹس منیب اختر، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر اُٹھ کر چلے گئے