لاہور ( اے بی این نیوز )9مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا کیس،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پرفرد جرم عائد کردی۔ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر پرفرد جرم عائد۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 21ملزمان پر فرد جرم عائدکی۔ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17فروری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں :اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نوازشریف