اہم خبریں

اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نوازشریف

لاہور ( اے بی این نیوز     )پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ نوازشریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو۔ کہامسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس لیا۔ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہوگا۔ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثالیں بنتی ہیں۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے۔ ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں۔ اراکین اسمبلی کی نظام میں اصلاحات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں :متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

متعلقہ خبریں