اہم خبریں

متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا۔ بنیادی سوال یہی ہے۔

چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ۔ کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں۔ آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔اگر یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے تو اس کی سماعت آئینی بنچ میں ہونی چاہیے ۔ عدالت کی وفاقی حکومت کو درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت ۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلا ف درخواست پر سماعت۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ موجودہ درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت ۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج،ریڈ زون سیل،مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں

متعلقہ خبریں