اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ۔ چا ر ارکان کا با ئیکا ٹ ۔ اجلاس سے جسٹس منصور شاہ۔ جسٹس منیب اختر ۔ ۔ بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر اُٹھ کر چلے گئے ۔ 26 ویں آئینی ترامیم کا فیصلہ آنے تک اجلاس موخر کر نے کا مطا لبہ
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے وکیل اور جوڈیشل کمیشن کے رکن علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بائیکاٹ کے حق میں نہیں۔ کارروائی سے باہر ہونا تو میرے جینز میں ہی نہیں ۔اگر ہم کسی فورم کا بائیکاٹ کر دیں گے تو انصاف نہیں دلا سکیں گے۔ ہم اصول پر کھڑے ہیں ۔ شخصیات کی بات کبھی نہیں کی۔
مزید پڑھیں :بھارتی وزیراعظم مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر