راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کرتے ہوئے دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افغانوں کی تفتیش کے لیے حج کمپلیکس میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر ملکی مشنز سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی افغانستان واپسی میں تعاون کریں۔ واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان چلے آئے تھے۔
مزید پڑھیں: میکسیکو، مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم،41 افراد جاں بحق