اہم خبریں

ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ؟ ملازمت پیشہ طبقے کیلئے بری خبر آ گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے مطابق، رواں مالی سال میں تنخواہ دار طبقے سے 570 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا امکان ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے نے 368 ارب روپے ٹیکس خزانے میں جمع کرائے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 243 ارب روپے وصول کیے گئے، جو کہ پچھلے سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں 300 فیصد زیادہ ہیں۔

پانچ سال پہلے، تنخواہ دار طبقے سے سالانہ ٹیکس وصولی صرف 129 ارب روپے تھی، اور 2019-20 میں یہ 152 ارب روپے، 2020-21 میں 189 ارب روپے، اور 2021-22 میں 264 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

اب تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن چکا ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ ملک کی معیشت پر اس طبقے کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں