پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ کے ٹی ایچ کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر خود ہی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،3 جاں بحق،مشتعل افراد نے ڈمپر جلادیا