اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آبادمیں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے۔ اسلام آبادسمیت پنجاب بھرمیں دفعہ144نافذکردی گئی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد:شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ واضح رہے کہ کل پی ٹی آءی کا یوم سیاہ ہے ان تما حلات کو مد نظر رکھتے ہو پنجاب اور اسلام آباد میں یہ اقدامات اٹھاءے جا رہے ہیں۔
ادھر دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو بھرپور احتجاج کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس دن کسی بھی افراتفری اور تصادم سے بچنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ ہفتہ کو صرف صوابی میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ تحصیل اور یوسی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا تاہم افراتفری اور تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں پر کھڑی ہے اور جو بھی ساتھ جائے گا، ساتھ ہی چلے گا، ورنہ پارٹی اکیلی آگے بڑھے گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 8 فروری کو لاہور میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے کیونکہ اس روز سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہے اور اس کے علاوہ شہر میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل جرسی کا اعلان کردیا گیا،جانئے کیسی ہے