اہم خبریں

عوام امید رکھیں،نوازشریف ملک کو مشکل صورتحال سے نکالے گا،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدرمریم نواز نے کہاہے کہ عوام امید رکھیں،نوازشریف ملک کو مشکل صورتحال سے نکالے گا، آپ کااورمیرا محبوب قائد نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوگا،ان لوگوں نے باربار نواز شریف کونکالا اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ حکومت دی ان لوگوں نے حکومت سےنکال دیادودفعہ ملک سے نکال دیا،لیکن اللہ کافضل دیکھو نواز شریف آج بھی ملک کاسب سے بڑالیڈر ہے۔ہفتہ کولاہورپہنچنے کے بعد جلسے سے خطاب کرت ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جونئی ذمہ داریاں ملی ہیں ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی ،ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے مریم نواز نے کہاکہ اسحاق ڈارکی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ان کاساتھ دیناچاہیے ،اسحاق ڈار کام کررہے ہیں انہوں نے کئی مرتبہ پاکستان کی معیشت کوبھنور سے نکالا،پارٹی کومتحد رکھنے کے لیے کوئی بھی قربانی دیناپڑے تودینی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ چیف آرگنائز ربننےکے بعد لوگوں نے مبارکباد دی مجھے معلوم ہے یہ ذمہ داری کاکام ہے ،مجھے اورنواز شریف کواحساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے ،نواز شریف نے متعددمرتبہ ملک کومشکلات سے نکالا اورترقی کی راہ پر ڈالاآپ لوگ امید رکھیں نواز شریف ملک کومشکل صورتحال سے باہرنکالے گا۔

متعلقہ خبریں