اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف کی سب سے کڑی شرط پوری۔ چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل۔ زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش۔ ایف بی آ راور تمام صوبائی محکمہ محصولات نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
پنجاب میں سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ آئی ایم ایف کو زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی قانون سازی کی پیش رفت سے آگاہ کردیا گیا۔ ۔ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس پر عمل درآمد یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں :رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 5 روپے کلو مہنگی