اٹک ( نیوز ڈیسک )جمعہ کو اٹک کے علاقے حضرو میں ہٹیاں پوسٹ کے قریب پٹرولنگ پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل قدیر شہید جب کہ کانسٹیبل نصرت زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غیاث گل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔شہید پولیس اہلکار کی لاش کو حضرو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب کے حوالے سے بری خبر،10 ہفتوں کے لئے کرکٹ سے باہر