کراچی (نیوز ڈیسک )امریکی خاتون کا جناح اسپتال میں دانتوں کا معائنہ کیا گیا، اونیجا اینڈیور رابسن کے دانتوں کی صفائی اور ایکسرے کیا گیا۔معائنے اور ایکسرے کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے امریکی خاتون اونیجا اینڈیور رابسن کو دانت نکلوانے کی ہدایات کردی۔
امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار
اس سے قبل جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو ڈاکٹرز نے ذہنی مریضہ قراردیا، سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر چنی لال نے تصدیق کی کہ خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹر چنی لال کے مطابق، اسپتال کی طبی ماہرین کی ٹیم مسلسل مریضہ کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کر رہی ہے۔ مریضہ کا ہیموگلوبن لیول انتہائی کم تھا، جس کے باعث انہیں دو مرتبہ انتقال خون کے عمل سے گزارا گیا۔امریکی خاتون نے جناح اسپتال میں سب کو ٹک ٹاک پر لگا دیا۔
کراچی کے جناح اسپتال میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سب کو ٹک ٹاک پر لگایا، پولیس اہلکار ہو یا وارڈ بوائے جو بھی اونیجا کے پاس گیا اس کی حرکتوں اور ٹک ٹاک کا حصہ بن گیا۔کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اورمیڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں داخل ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں ہے، وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن بھی پائی گئی تھی۔خاتون کا ہلیموگلوبن بھی کم پایا گیا ہے اور انہیں بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے