اہم خبریں

علی امین گنڈا پور اور میں ایک پیج پر ہوں یا نہ ہوں قوم عمران خان کیساتھ ہے، جنید اکبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز          ) پی ٹی آئی راہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علی امین اور میں ایک پیج پر ہوں یا نہیں لوگ بانی کیساتھ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کرنا ہے ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے نہیں کرتے۔ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا۔ سیاسی طورپر ہمارے کارکنا ن کو پکڑا گیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔
وزیراعلیٰ کیساتھ پورا دن رابطے میں تھا انہوں نے نوٹیفکیشن کا ذکر نہیں کیا۔ کے پی میں چھوٹی کرپشن بھی اس لیے نظر آتی ہے ہم آواز اٹھاتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کرپشن سے متعلق زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ ہمیں بتایا گیا قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے لوگوں کو فائنل کیا گیا۔ بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فہرست فائنل کی۔
بانی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا میرے پاس کوئی فہرست نہیں آئی۔ فہرست کس طرح آئی اور کس نے فائنل کی یہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا۔ لوگ میرے لیے نہیں بانی پی ٹی آئی کیلئے جلسے میں آئیں گے
پنجاب میں ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علی امین اور میں ایک پیج پر ہوں یا نہیں لوگ بانی کیساتھ ہیں۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان اختلاف چاہتے ہوں۔
بانی پی ٹی آئی فیصلہ ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے نہیں کرتے ۔ احتجاج میں سرکاری ملازمین کو روکنے سے متعلق نوٹیفکشن کا معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف اصل سازش بے نقاب،فیصل چوہدری نے بخیئے ادھیڑ دیئے،انتہائی تلخ حقائق پیش

متعلقہ خبریں