اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کا علی امین پر برہمی کا اظہار.اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک بار پھر علی امین گنڈا پور پر برہمی کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوزب شامل تھے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے ایک بار پھر علی امین گنڈا پور پر برہمی کا اظہار کردیا۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو نیا آئی جی نہیں ماننا چاہیے تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ علی امین اور ہمارے ساتھی محسن نقوی سے کیسے مل سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھیجا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت کے حوالے سے خطر ناک خبر،دل کا معاملہ بگڑ گیا،بلڈ پریشر بھی بے قابو،مزید بیماریوں کا حملہ