لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تیزاب سے جھلسنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل