لاہور ( اے بی این نیوز )چیمپنئز ٹرافی کی آن لائن بک ٹکٹوں کی عملی وصولی 7فروری سے شروع ہوگی،پی سی بی کے مطابق نجی کوریئر سنٹر کے پک اپ مراکز سہ پہر 4بجے سے کام شروع کریں گے۔
ملک کے 13شہروں میں قائم 37مراکز سے ٹکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے فزیکل ٹکٹ ہونا لازمی ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں شامل ملازمین کو دعوت پر بلا لیا۔
7فروری کو دوپہر کے کھانے پر ایک ہزار سے زائد ورکرز شرکت کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7فروری کی شام 7بجے ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے،پی سی بی
چیمپنئز ٹرافی کی کٹ رونمائی 7فروری کی رات ساڑھے 7بجے ہوگی۔
مزید پڑھیں :کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری