اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ سے لائے گئے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا حلف ہوگا،اعتزاز احسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے لائے گئے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا حلف ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے اسی عدالت کے جج کے طورپر انصاف کرنے کا حلف لیا۔
کل کو وہ جج کہہ سکتا ہے کہ میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج پابند ہوں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرانا حلف بطور لاہور ہائیکورٹ جج لیا ہوا ہے۔ کسی بھی جج کو تبادلے کے موقع پر نئی عدالت میں نیا حلف لینا ہوتا ہے۔
آئین کے مطابق ججز کا تبادلہ عام کارروائی ہے لیکن حلف نیا لینا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس یا صدر ججز کے تبادلے سے متعلق کسی قسم کے ذمہ دار نہیں۔ سنیارٹی لسٹ غلط نکالنے کے معاملے پر چیف جسٹس ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔
جسٹس ڈوگر کا حلف لاہور ہائیکورٹ کیلئے تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے نیا حلف لینا ہوگا۔ جسٹس ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا نیا حلف لیں گے تو جونیئر ترین جج ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں  :کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں