اہم خبریں

دنیا بھر میں پاکستان کی عزت خاک میں ملادی گئی،بحرانوں سے نکلنے کیلئے ازسر نو الیکشن کی ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کیلئے ازسر نو الیکشن کی ضرورت ہے،8فروری کے الیکشن میں عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
8فروری کے الیکشن میں عوامی رائے کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
پاکستان میں 26کروڑ عوام کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ ان لوگوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت خاک میں ملادی۔ موجودہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کراسکی۔
حکومت میں موجود لوگوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیاست کو زندہ رکھا ۔ لوگوں کوخوفزدہ رکھنے کیلئے پیکا جیسے کالے قوانین لائے جارہے ہیں۔ ان لوگوں کی موجودگی میں پاکستان میں استحکام آنا ممکن نہیں۔
76سال میں ملک میں کئی بار آئین کو توڑا گیا۔
عدلیہ کی خودمختاری ختم ہوگئی ہے۔ ملک کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو رویوں میں بدلاؤ لانا ہوگا۔
فیصل چودھری نے کہا کہ خط کے جواب کا نہ انتظار ہے نہ رہے گا۔ ملک میں عدم استحکام کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں پالیسیز تبدیل کرنے کا ذکر کیا تھا۔
پیپلزپارٹی ،ن لیگ نے فارم 47 کی نام نہاد حکومت پر رضا مندی ظاہر کی۔
حکومت تسلیم کرنے کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست ختم ہوگئی۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ ذمہ داراپوزیشن ہمیشہ حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپوزیشن حکومت کے بجائے اداروں سے لڑرہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پی ٹی آئی اور اداروں کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔ 31جنوری کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی مذاکرات ختم کیے گئے۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں تھی۔
ملک میں پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بیک ڈور مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی کے بیان میں وزن نہیں۔ ملک میں اب تک ایک الیکشن ایسانہیں جس پر اعتراضات نہ ہو۔
موجودہ حالات میں نئے الیکشن کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں  :پاکستانی اداروں سے بات کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، جنید اکبر

متعلقہ خبریں