اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی ٹرمپ الیکشن جیتیں گے۔ ڈونلڈٹرمپ غیر روایتی سیاستدان ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ بانی پی ٹی آئی کوپسندکرتےہیں۔
نوازشریف امریکی مداخلت کی وجہ سےملک سےباہرگئے۔ بانی پی ٹی آئی بھی چاہتےہیں امریکاکی طرف سےمداخلت ہو۔ پی ٹی آئی کی لابیزبانی کی رہائی کیلئےکام کررہی ہے۔ کسی کوخط لکھنامہذب ہونےکی علامت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی کی جانب سےآرمی چیف کوخط لکھناخوش ا ٓئندہے۔ بانی پی ٹی آئی نےایک خط کےذریعےتین شکارکیے۔ اچھی بات ہےمعاملات آگےبڑھنےکیلئےگفتگوہونی چاہیے۔
پیغام کوکسی بھی طرح پہنچایاجاسکتاہے۔
میں نے جس کال کےآنےکےبارےمیں کہاتھا وہ امریکاسےضرورآئےگی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ڈونلڈٹرمپ کی مداخلت دیکھ رہاہوں۔ ہمارےسسٹم کوزنگ لگ چکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کاآرمی چیف کوخط لولیٹرہے۔ الیکشن آکشن بن چکے ہیں،عمران خان کا آرمی چیف کو خط لو لیٹر ہے۔ میرےخیال میں رجب طیب اردوان بانی کی رہائی کیلئےکرداراداکرسکتےہیں۔ اسرائیل بڑی قوت ہونےکےباوجودحماس کوہرانہیں۔
غیرقانونی بھارتیوں کوامریکاسےبےدخل کیاجارہاہے۔
8فروری کوعوام نےاس سسٹم کوشکست دی تھی۔ ٹرمپ نےکرپٹ امریکی اسٹیبلشمنٹ کوبےنقاب کردیا۔ ہمارےملک میں کچھ لوگ احساس کمتر ی کاشکارہورہےہیں،
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوشش کررہےہیں نظام کوبچایاجائے۔ موجودہ سیاسی نظام ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ ہم دروازے پردستک دیتےرہیں گےضمیرکوجگاتےرہیں گے۔
بانی پچھلے2سال سےپابندسلاسل ہیں انہیں اپنی ذات کی فکرنہیں۔
بانی پی ٹی آئی کیلئےوزارت عظمیٰ بہت چھوٹی ہے۔ بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہو۔ مذاکرات کےحوالےسےنظرآرہاہے کہ حکومت کمزورہے۔ جونیئرموسٹ جج کوچیف جسٹس بناناسمجھ سےبالاترہے۔
اس سارےکھیل میں ہمارانظام بری طرح ایکسپوزہورہاہے۔ میرےخیال میں کہاجائےگانئےحلف کی ضرورت نہیں۔ جیسے6ججزنےخط لکھاتھا اس کےبعدچیزوں کوٹھیک ہوجاناچاہیےتھا۔
چاہتےہیں عوام کی رائے کااحترام کیا جائےاورفسطائیت کوختم کیاجائے۔
پچھلے2سالوں میں حکومت نےفسطائیت کی ہرحدپارکردی۔ تاریخ ضرورکروٹ بدلےگی اورچیزیں تبدیل ہوں گی۔
مزید پڑھیں :غیر معمولی خبر،حکومت اور اپوزیشن میں غیر فطری اتحاد،ایک پیج پر آگئیں