اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار، جلد منظوری متوقع ہے۔ وفاقی وزراکی تنخواہ 2 لاکھ، وزرائے مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار ۔
الاؤنسز اور گاڑیاں تنخواہوں کے علاوہ، مزید مراعات کی تیاری آخری مراحل میں ہیں۔ وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی پہلے ہی منظوری دے دی۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا تنخواہوں میں اضافے پر غیرمعمولی اتحاد ۔ ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کی تنخواہوں میں 5 لاکھ 19 ہزار کا اضافہ منظور کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں :والدین ہو شیار ،تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری ، جانئے کیا