اہم خبریں

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی اوپن ڈور پالیسی چھٹی کے روز بھی برقرار، ڈی سی آفس کھلا رہے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی اوپن ڈور پالیسی چھٹی کے روز بھی برقرار۔ ڈی سی آفس آنے والے سائلین کل ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کر سکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن شہریوں کیلئے 2 بجے تک دفتر میں موجود ہوں گے۔ ڈی سی عرفان میمن نے کہا ہے کہ
فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ شہریوں کے مسائل کا احسن طریقے سے حل اولین ترجیح ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہری بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لائیں۔

مزید پڑھیں :متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کیلئے ملازمتوں کا دور ختم،جانئے اب کس کیڈر کی ڈیمانڈ ہے

متعلقہ خبریں