اہم خبریں

راولپنڈی میں گرین ٹریک کا آغاز ، کامیاب ہو گا یا نہیں، جانئے شہری کیا کہتے ہیں، تجاویز کیا دی ہیں

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )حکومت پنجاب نے لاہور کے بعدراولپنڈی میں بھی گرین ٹریک کا آغاز کر دیا ہے ابتدائی طور پر اولڈ ائیر پورٹ روڈ پر تین کلو میٹر موٹر سائیکل اورسائیکلوں کیلئے الگ ٹریک ہوگا۔گرین ٹریک کا راولپنڈی میں آغاز ایک احسن اقدام ہے ابتدائی طور پر تو یہ اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر تین کلومیٹر کے ایریا پربنایا گیا ہے جس کو موٹر سائیکل سوار اور سائیکل سوار استعمال کریں گے تاہم یہاں پر موجود شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ ٹریک جب بن جائے گا اور اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا تو اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ٹریک کامیاب ہوتا ہے یا نہیں یہاں یہ بات انتہائی قابل توجہ ہے کہ بعض اوقات کچھ موٹرسائیکل سوار جو ہیں وہ جلدی میں یا تیز رفتاری سے آگے جانا چاہتے ہیں تو ایسے میں وہ اس گرین ٹر یک پر سفر نہیں کریں گے اور ان کے لیے یہ اقدام محال ہوگا ۔ اگر قانونی طور پر موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کے لیے یہ پابندی عائد کر دی جائے کہ وہ مین روڈ پر کسی صورت نہیں چلیں گے تو پھر یہ کامیاب ہوتا ہوا نظر آ سکتا ہے لیکن اس کے لیے جو گرین ٹریک بنایا گیا ہے اس کی چوڑائی بہت کم ہے اور یہاں اس پر بہت زیادہ رش ہو جائے گا لہذا اگر پنجاب حکومت یہ اقدام اٹھا رہی ہے راولپنڈی میں بھی تو انہیں گرین ٹریک کی چوڑائی زیادہ کرنا چاہیے اور اس کو بھی تقسیم کر کے ایک حصہ سائیکل سواروں کے لیے کیا کیا جائے اور دوسرا حصہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے مختص کیا جائے

مزید پڑھیں :بائیکیا سروس استعمال کرتے وقت ڈرائیور اور مسافر کیلئے نئے اور سخت احکامات آگئے،عملدرآمد ضروری،جانئے کیا

متعلقہ خبریں