تہران ( اے بی این نیوز )سہانے مستقبل کا خواب نوجوانوں کو لے ڈوبا۔ اٹلی جانے کے خواہش مند نوجوان ایران میں اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ اغوا کاروں کا نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد۔ ویڈیوز لواحقین کو بھیج دیں۔ اغواکاروں نے لواحقین سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔ مغویوں میں ارسلان، سہیل احمد اور مصطفیٰ شامل،
مغوی نوجوانوں کا تعلق قصور اور چونیاں سے ہے ۔ انسانی سمگلروں کا تعلق گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ سے ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے انسانی سمگلروں نے نوجوانوں کو ایران میں اغوا کاروں کو بیچ دیا ۔
ادھر دوسری جانب مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت مکمل۔ تعلق پاکستان سے نکلا۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی ۔ نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔ 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں۔ اب جلد ان لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں
مزید پڑھیں :ناقص حکومتی حکمت عملی ، پاکستان کے نامور14 ادارے اربوں روپے کے مقروض ، آزادکشمیر حکومت بھی نادھندہ نکلی