اہم خبریں

 مذاکرات وہاں ہوتے ہیں جہاں اختیارات ہوں، پنجاب میں رات سے پھر لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) ر  ہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے  مذاکرات وہاں ہوتے ہیں جہاں اختیارات ہوں۔ پنجاب میں رات سے پھر لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔
آئین میں کسی منسٹر کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
کونسا قانون اجازت دیتا ہے کہ وزیرداخلہ میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دیں۔ قانونی جدوجہد کے ساتھ اختجاج جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں صوابی میں جلسہ ہوگا۔
مستقبل قریب میں حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ لاہور میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہرحلقے میں احتجاج ہوگا۔

مزید پڑھیں :8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ،پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع ، درخواست کل سماعت کےلیے منظور

متعلقہ خبریں