اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آ با د ہا ئیکورٹ میں ججز تبادلوں کیخلاف ملک بھر کے وکلا سراپا احتجا ج