لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جب تک سابق وزیراعظم عمران خان سیاست سے مائنس نہیں ہوں گے یہ پاکستان میں استحکام نہیں آنے دیں گے۔آج انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی نے تعینات کیا ہے، جب عمران خان کی مرضی نہیں چلتی تو اداروں کو گالیاں دیتے ہیں،عمران خان جب تک سیاست سے مائنس نہیں ہوں گے یہ پاکستان میں استحکام نہیں آنے دیں گے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آتا ہے، عمران خان اکانومی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، معاشی استحکام بھی آئے گا اور سیاسی استحکام بھی آئے گا۔
