اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یہ تفرقہ اور سیاست کا وقت نہیں ۔ 77سال میں جتنی اتحاد کی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب۔ کہا ملک کے اندر دہشتگردی کی دوبارہ لہر آئی ۔ ہمارے جوان خون کا نذرانہ دے کرماضی کی غلطیوں کا ازالہ کررہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔ ہسپتال دورے کے موقع پر زخمی جوانوں کے حوصلے کو بلند دیکھا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد۔ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیرِ اعظم کی اہل کاروں کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرا ئل پر سوالات اٹھا دیئے